• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 8:53 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

(6 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور تقریباً 15 سال بعد پہلی بار سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

انڈین میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرینہ کپور شاہ رخ خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں خصوصی جلوہ گر ہونے والی ہیں، دونوں اداکار ’ڈیڈی کول‘ نامی ایک خاص گانے میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ جنوبی افریقا میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیڈی کول کو ایک بہت ہی خاص گانے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور یہ شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کو ایک ایسے انداز میں ساتھ لائے گا جیسا ناظرین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، فلم ساز اسے یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

گانا سچن جگر نے کمپوز کیا ہے۔ اس میں بھارتی فنکار کے ساتھ ایک بین الاقوامی فنکار بھی شامل ہوگا جس کی شناخت فی الحال خفیہ رکھی گئی ہے۔ فلمساز گانے کو فلم کی ایک بڑی میوزیکل ہائی لائٹ کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کرینہ کپور اور شاہ رخ خان اس سے پہلے کبھی خوشی کبھی غم اور را ون جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس لیے کنگ میں ان کا دوبارہ ملنا مداحوں کیلیے خاص ہوگا۔

کنگ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے اور اس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سہانا خان، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور، رانی مکھرجی، ارشد وارثی، ابھے ورما اور راگھو جویال بھی شامل ہیں۔ ایکشن تھرلر 24 دسمبر 2026 کو ریلیز کی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے