• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 8:27 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان سعید اور ثنا جاوید نے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کو جذباتی الوداع کہہ دیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کی آخری قسط گزشتہ روز نشر کی گئی اور مداحوں کی جانب سے بھی ہیپی اینڈنگ کو پسند کیا گیا اور ساتھ ہی فرحان اور ثنا کے ساتھ منفی کردار حارث وحید کی بھی تعریف کی گئی۔

’انس‘ کا کردار ادا کرنے والے فرحان سعید نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اس کردار کے ساتھ گزرے اپنے کئی ماہ کے سفر کا احاطہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آج میں انس کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ اور کسی نہ کسی طرح، یہ الوداع میری توقع سے کہیں زیادہ بھاری محسوس ہو رہا ہے۔

View this post on Instagram A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

اداکار کا کہنا تھا کہ انس کی خاموشی، خوف، کرب اور صبر کی عکاسی کرتے ہوئے گزرے مہینوں کے بعد یہ کردار محض ایک خیالی کردار نہیں بلکہ کسی ایسے شخص کی طرح محسوس ہونے لگا جسے وہ ذاتی طور پر جانتے ہوں۔

فرحان نے مزید کہا کہ انس نے انہیں سکھایا کہ طاقت کا مطلب ہمیشہ جوابی وار کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کا مطلب حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ڈٹے رہنا، اپنی وقار کو برقرار رکھنا اور بالآخر خود کو ترجیح دینا بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس کردار کو نبھانا ایک ایسا سفر رہا ہے جو طویل عرصے تک میرے ساتھ رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار قاسم علی مرید اپنے ساتھی اداکاروں اور اس کہانی کو حقیقت کا روپ دینے میں شامل تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علاوہ ازیں ثنا جاوید نے اپنے کردار ’انسا‘ کو الوداع کہتے ہوئے بی ٹی ایس تصاویر اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔

ثنا نے لکھا کہ یہ تحریر لکھتے ہوئے بہت جذباتی کیفیت محسوس ہو رہی ہے. کیونکہ آج رات ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کی آخری قسط نشر ہونے جا رہی ہے۔

View this post on Instagram A post shared by Sana Shoaib Malik (@sanajaved.official)

A post shared by Sana Shoaib Malik (@sanajaved.official)

اداکارہ نے ڈرامے اور ’انسا‘ کے کردار کو بے پناہ محبت دینے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور اس کردار کو اپنے کیریئر کے سب سے مشکل مگر زندگی بدل دینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔

ثنا نے بتایا کہ یہ ڈرامہ 10 ماہ پر محیط ایک ایسا سفر تھا جو طویل دنوں، تھکن، ہنسی، آنسوؤں، بے خواب راتوں اور لاتعداد یادگار لمحات سے عبارت تھا۔

ڈرامے کے اختتام پر زویا ناصر نے بھی اپنے کردار ‘شیریں’ کے لیے الوداعی پیغام شیئر کیا۔

View this post on Instagram A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

فرحان سعید، ثنا جاوید اور زویا ناصر کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں شگفتہ اعجاز، فاران طاہر، حارث وحید اور کئی دیگر نمایاں اداکار بھی شامل تھے۔

قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی مصنفہ آنجہانی سائرہ رضا تھیں جن کا انتقال جون 2025 میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے