• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 8:27 شام
  • پاکستان

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی

آئی ایم ایف جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان کامیاب مذاکرات اور دیگر وجوہات کے سبب زرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا۔

حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل کو تیز رفتار بنانے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 276روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم سپلائی بڑھتے ہی صنعتی خام مال کی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کے لیےزرمبادلہ کی طلب میں اضافے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 01پیسے کی کمی 277روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے