عدالت نے تیسرے ملزم ارتضیٰ کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر منسوخ کردی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں 3 ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ملزمان ابراہیم اور علی فیصل فرار ہوگئے۔
عدالت نے تیسرے ملزم ارتضیٰ کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر منسوخ کردی۔ مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ طلحہ بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جن میں ویڈیوز موجود ہیں۔ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور ان کے کردار کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا۔
عدالت کے مطابق ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، اس لیے ان سے تفتیش نہیں ہوسکی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
