• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 3:48 شام
  • پاکستان

عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

وفاقی آئینی عدالت میں قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کی طرز پر طبی سہولیات اور نجی اسپتالوں میں علاج کی فراہمی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین کرنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے، نجی اسپتال کیوں؟ پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہو سکتا؟

دوران سماعت، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جیل رول نمبر 197 کہ قیدی کے علاج کے اخراجات سرکار برداشت کرے گی، رول 197 میں کوئی ابہام نہیں، عدالتی حکم قانون کے مطابق ہونا چاہیے، نجی اسپتال ہی کیوں؟ سرکاری اسپتال کیوں نہیں؟ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں کیوں علاج نہیں ہو سکتا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ جیل مینول کا کیا فائدہ، وہ کیسے ایسا کر سکتے ہیں، جیل مینول بالکل واضح ہیں، غیر مساوی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ تمام قیدیوں کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہیے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے، نجی اسپتال کیوں؟ پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہو سکتا؟

ایک قیدی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ میرے قیدی کو دو ماہ میں 8 مرتبہ اسپتال علاج کے لیے لے جایا گیا، لیکن بہتر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے، میرے موکل کے کیس میں تو اسپتال رپورٹس سپورٹ کرتی ہیں۔

دوران سماعت وکیل نے بانی پی ٹی آئی کیس سپریم کورٹ کا حوالہ دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسی بات ہے تو آپ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے، آپ اسی مقدمے میں فریق کیوں نہ بنے؟

وکیل نے دلائل دیے کہ یہ مقدمہ آئینی درخواست کے ذریعے دائر ہوا، آئینی درخواست کی اپیل آئینی عدالت میں ہوسکتی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیل مینوئل کی بنیاد پر دلائل دے رہے ہیں، اگر جیل مینوئل پر عمل نہیں کرنا تو کیا فائدہ؟ آپ کے مطابق تفریق نہیں ہونی چاہیے، آپ کے مطابق ہر شخص کے لیے الگ طریقہ کار نہیں ہو سکتا۔

بعدازں، اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تاہم عدالت نے طبی سہولیات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے