آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں آج لاہور میں وحدت روڈ پر احتجاجی جلسے کیا جا رہا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈی سی آفس عملے نے جلسے کی درخواست کو بھی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ لاہور میں جلسے پر پنجاب حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں پولیس اسٹیج کنٹینر ، کرسیاں اور دیگر سامان اٹھا کر لےگئی تاہم ان سب رکاوٹوں کے باوجود شیڈول کے مطابق جلسے بہرصورت کیا جائے گا۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور عوامی مسئلے پر احتجاج کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
