پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا تو ابتدائی طور پر وزیراعلیٰ سمیت تمام پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے لانگ مارچ سے متعلق بننے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور راستے کی رکاوٹوں، بالخصوص موٹروے پر موجود رکاوٹوں کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ابتدائی طور پر صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن نے تجویز دی کہ فی الحال مارچ کو ملتوی کر دینا چاہیے کیونکہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ہمارے ساتھ احتجاج میں شرکت پر آمادہ کرلیا جائے تو احتجاج کا اثر زیادہ ہوگا۔ اس تجویز پر پارٹی اجلاس میں موجود کئی دیگر ارکان نے بھی اتفاق کیا۔
بیرونِ ملک مقیم ایک پارٹی رہنما نے اجلاس میں تجویز دی کہ اگر فی الحال مارچ ملتوی کرنا ہے تو کر دیا جائے تاہم تاریخ کا اعلان نہ کیا جائے۔ جس پر اجلاس میں موجود ایک رہنما نے اعتراض کیا کہ اگر تاریخ نہیں دی جائے گی تو کارکن مشتعل ہوں گے جس کی دیگر ارکان نے بھی حمایت کی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ 4 اکتوبر کو صوابی کے لیے روانہ ہوا جائے گا اور 5 اکتوبر کو صوابی سے اسلام آباد کے لیے روانگی ہوگی، اس تجویز پر تمام ارکان نے اتفاق کیا تاہم پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ باضابطہ اعلان اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو اعتماد میں نہ لے لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کہا کہ آپ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن علامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود اچکزئی کو فون کریں تاہم بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ خود انہیں فون کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا جس پر وزیراعلیٰ نے حامی بھر لی اور کہا کہ وہ دونوں رہنماؤں سے خود بات کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مارچ ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے جبکہ پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو فنڈز کے معاملے کا بھی سامنا ہے جو لانگ مارچ کی راہ میں ایک رکاوٹ بن رہا ہے۔ ماضی میں علی امین گنڈاپور پارٹی کے ساتھ مالی طور پر تعاون کرتے رہے ہیں تاہم اس بار پارٹی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر بھی ایک جلسے میں پارٹی کو درپیش مالی مشکلات کا اظہار کرچکے ہیں اور انہوں نے تمام ارکانِ اسمبلی سے مالی تعاون کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مارچ کے حوالے سے پارٹی کے اجلاس جاری تھے اور گزشتہ اجلاسوں میں بھی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی رائے سامنے آ چکی تھی۔
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع
موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا
پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی
پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
وزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار اور خدمات کے معترف
پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ: فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے
میر رضا کیس: پولیس نے ثبوت جلائے اور بیورو کریسی نے بورڈ بدلا، جوڈیشل کمیشن
اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
تازہ ترین
• 27 منٹ پہلے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
• 43 منٹ پہلے اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟
اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟
• 2 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ
• 2 گھنٹے پہلے اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش
اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش
• 3 گھنٹے پہلے میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
• 3 گھنٹے پہلے سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
• 3 گھنٹے پہلے اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی
اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی
• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
