• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 11:18 صبح
  • پاکستان

ان ڈور تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی" تشکیل دی ہے۔

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی" دے گی۔ "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی" کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈرون پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی، پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے