• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 5:43 صبح
  • پاکستان

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اماراتی پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ بدھ کی صبح فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 کو تل ابیب لے جاتے ہوئے کو پائلٹ کی جانب سے مبینہ طور پر جان بوجھ کر طیارہ گرانے کی کوشش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ہوا۔

ادھر اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے بات کی ہے۔گفتگو میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ بننے والے انتہا پسند عناصر کے خلاف تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پرواز واقعے کے بعد اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

دوسری جانب اماراتی ائیر لائن نے عارضی طور پر اسرائیل آنے اور جانے والی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر پائلٹ لڑپڑے تھے جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق پرواز کے دوران کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا اور طیارے کو جان بوجھ کر کریش کرنے کی کوشش کی۔

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق سعودی حکام نے حملہ آور کو پائلٹ کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مکمل حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

پرواز 34 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17ہزار فٹ بلندی تک آئی، اس انتہائی غیرمعمولی صورتحال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی، ذرائع

ابتدائی جائزے کے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا، اسرائیلی میڈیا

اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کیخلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 400 سے زائد زیر حراست

اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ

بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، سنگاپور نے سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ایپ متعارف کرادی

متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

ایران نے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دیدی

سری نگر: انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

• 22 منٹ پہلے اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

• 1 گھنٹے پہلے حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

• 3 گھنٹے پہلے پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی

• 3 گھنٹے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات، اہم قانونی اور پارلیمانی امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات، اہم قانونی اور پارلیمانی امور پر گفتگو

• 4 گھنٹے پہلے رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کیساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کر دی

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کیساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کر دی

• 5 گھنٹے پہلے چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے ناپاک عزائم کیلئے پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان

چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے ناپاک عزائم کیلئے پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے