قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو تیسرا خط لکھ دیا۔
محمد رضوان نے خط میں 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس مل گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔
رضوان نے این سی سی آئی اے سے مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں۔
وکٹ کیپر نے کہاکہ پہلے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، عدالت میں ایجنسی کی جانب سے پیکا 2016 میں الیکٹرانک فراڈ کی دفعہ کا ذکر کیا گیا تھا، نئے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات کا ذکر نہیں، مبہم صورتحال واضح کی جائے۔
رضوان نے خط میں کہا کہ معاملات سمجھنے کے لیے مجھے چند سوالات پر وضاحت درکار ہے، کیا انکوائری کا تعلق اب بھی آن لائن بیٹنگ یا جوئے کے معاملے سے ہے؟ پیکا 2016 کی کون سی مخصوص شقیں انکوائری سے متعلق ہیں؟ اگر پہلے نوٹس کے بعد انکوائری کا دائرہ کار تبدیل ہوا ہے توموجودہ دائرہ کارسے تحریری آگاہ کیا جائے۔
محمد رضوان نے خط میں پوچھا کہ بیٹنگ اور جوئے کا الزام میرے کرکٹ کیریئر کی ساکھ کو متاثر کرنے والے الزامات سے جڑ گیا، کیا انکوائری کے سلسلے میں پی سی بی، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ یاکرکٹ کے کسی دیگر متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا گیا؟ کیا پی سی بی یا آئی سی سی سے معلومات حاصل کی گئیں یا کوئی رابطہ کیا گیا؟
وکٹ کیپر نے کہا کہ میرا موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہے، پاس ورڈ انگلینڈ اور پہلی پیشی پر فراہم کیا، میری موجودگی میں اس ڈیوائس کو دوبارہ کھولا اور جانچا گیا، میرا موبائل ضبط کرنے کی رسید، وارنٹ، کسٹڈی ریکارڈ یا مسلسل اپنے پاس رکھنے سےمتعلق کوئی تحریری دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔
رضوان نے پوچھا کہ فرانزک معائنے کے سلسلے میں مجھ سے ذاتی طور پر مزید کس تعاون کی ضرورت ہے؟ فرانزک معائنہ بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے اور میرا موبائل فوری طور پر واپس کیا جائے۔
محمد رضوان نے کہا کہ مجھے تاحال نہیں بتایا گیا کہ دراصل مجھ پر الزام کیا ہے، میں کسی بھی قانونی انکوائری کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیاگیا ہے، کرکٹر کو موصول ہونے والا یہ دوسرا نوٹس ہے
میرا فون مجھے واپس کیا جائے اور مجھ سے رابطے کے لیے سرکاری طریقہ کار اختیار کیا جائے، محمد رضوان
شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا
بھارتی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے
میچ کے دوران مداحوں کےگراؤنڈ میں داخلے پر بابر غصہ ہوگئے، سیلفی لینے والے مداح کاموبائل چھین کر پھینک دیا
رضوان کو این سی سی آئی اے کیجانب سے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے کی ہوا چل پڑی، بڑے کھلاڑی ڈراپ
ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا
ایشین گیمز 2026: ای اسپورٹس میں پاکستان نے 'پب جی' گیم میں برانز میڈل جیت لیا
فیفا آسیان کپ: پاکستان نےفلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابرکرکے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں
• 1 گھنٹے پہلے پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
• 1 گھنٹے پہلے اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ
اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ
• 2 گھنٹے پہلے حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
• 3 گھنٹے پہلے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد
کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد
• 4 گھنٹے پہلے پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی
پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی
• 4 گھنٹے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات، اہم قانونی اور پارلیمانی امور پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات، اہم قانونی اور پارلیمانی امور پر گفتگو
• 5 گھنٹے پہلے رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کیساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کر دی
