• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 3:38 شام
  • پاکستان

ریگولیٹری فریم ورک مکمل، اہل کمپنیوں کو خریدوفروخت کا لائسنس جاری کیا جائے گا

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے اب تک 70 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کے مطابق حکومت نے صرف 6 ماہ میں ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا اتریں گی انہیں ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کے لیے باقاعدہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رقوم بھیجنے کی لاگت، جو اس وقت 6.5 فیصد ہے، کم ہو کر ایک فیصد تک آ سکتی ہے۔

ان کے مطابق اس کمی سے سالانہ تقریباً 41 کروڑ ڈالر کی بچت ممکن ہوگی، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے