• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 4:11 شام
  • پاکستان

اسمبلی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد پر بحث اور فیصلہ ہوگا

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد کل صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی قرارداد اسمبلی میں پیش کرے گی، رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد پر بحث اور فیصلہ ہوگا۔

سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عوامی امن، جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے، رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے