گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (اے آئی) پر مبنی نیا سسٹم متعارف کرایا ہے جو موسم کی درست پیشگوئی میں مدد فراہم کرے گا۔
گوگل ویدر نیکسٹ 3 نامی سسٹم کو گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل ریسرچ نے تیار کیا ہے۔
یہ عالمی سطح پر موسم کی پیشگوئی کرنے والا جدید ماڈل ہے اور اے آئی کی مدد سے کام کرتا ہے۔
اسے بے مثال ریزولوشن کے ساتھ مقامی سطح پر موسم کی فی الفور معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
زمین کے گرد مدار میں ساکن رہنے والے سیٹلائیٹس (geostationary satellite) سے براہ راست حاصل ہونے والی لائیو تصاویر اور حقیقی دنیا میں زمین پر قائم اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ویدر نیکسٹ 3 روایتی، سست اور کمپیوٹنگ کے زیادہ وسائل استعمال کرنے والے عددی تخمینوں پر انحصار ختم کر دیتا ہے۔
اس کے نتیجے میں ایک ایسا عملی نظام سامنے آیا ہے جو دن کے ہر گھنٹے تازہ موسمی پیشگوئی جاری کرتا ہے۔
اس کی مقامی ریزولوشن 5 کلومیٹر تک ہے جو اس کے پیشرو ماڈل کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا زیادہ واضح اور تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔
• فی گھنٹہ کے حساب سے مسلسل پیش گوئی: یہ نظام ہر گھنٹے تازہ پیشگوئی فراہم کرتا ہے، جس سے طوفانوں، موسمی محاذوں اور شدید موسمی حالات کے تیزی سے بدلتے رجحانات سے مقابلے کے لیے اہم اضافی وقت ملتا ہے۔
• انتہائی اعلیٰ ریزولوشن: زمین کے قریب درجہ حرارت اور نمی کی 5 کلومیٹر (°0.05) تک، جبکہ زمین کے گرد گردش کرنے والی ہواؤں کی 10 کلومیٹر (°0.1) تک پیمائش فراہم کرتا ہے، جس سے ان علاقوں میں بھی موسم کی درست معلومات حاصل ہوتی ہے جہاں روایتی طور پر موسم کا ڈیٹا اور سہولیات محدود ہوتی ہیں۔
• بارش کے حوالے سے پیشگوئی میں غیر معمولی درستی: موسم کی پیشگوئی کے حوالے سے روایتی عددی معیاری ماڈلز کے مقابلے میں بارش سے متعلق اہم پیمانوں پر غلطی کے اشاریوں میں 50 فیصد تک کمی کرتا ہے۔
• صاف توانائی کے بہتر استعمال میں معاونت: گرڈ آپریٹرز اور صاف توانائی پیدا کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے خصوصی نوعیت کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے، جن میں 100 میٹر بلند ٹربائن کے لیے اس سطح پر ہوا کی رفتار، مختلف سطحوں پر بادلوں کی موجودگی اور شمسی تابکاری کی شدت شامل ہیں۔
ویدر نیکسٹ 3 پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے اور اب گوگل سرچ، جیمنائی، گوگل میپس، گوگل میپس پلیٹ فارم ویدر اے پی آئی اور گوگل ارتھ انجن میں بھی موسم سے متعلق سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
اس اپ ڈیٹ سے طویل المدتی موسمی پیشگوئیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
لوگوں کو بارش کی پیشگوئی میں 50 فیصد تک زیادہ درستگی نظر آئے گی اور یہ بہتری ان علاقوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہوگی جہاں ماضی میں موسمی پیشگوئیاں نسبتاً کم قابلِ اعتماد رہی ہیں۔
سام آلٹمین کی جانب سے اچانک اے آئی میں پیشرفت کو سست کرنے کی بات کیوں کی جا رہی ہے؟
نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ
دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی
اے آئی استعمال کرنے والے طالبعلم تدریسی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تحقیق
ایونٹ سے ایک دن پہلے ایپل کے آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ڈیزائن لیک
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
بہت جلد آپ ایک ہی فون نمبر کو 2 آئی فونز میں استعمال کرسکیں گے
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف
سستے تھرڈ پارٹی چارجر سے آپ کے فون کو ایک غیرمتوقع اثر کا سامنا ہوتا ہے
جی میل، ڈاکس اور کیپ کیلئے گوگل نے اے آئی وائس فیچرز متعارف کرا دیے
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے اب موسم کا حال جاننے کے لیے بھی گوگل آپ کی مدد کرے گا
• 18 منٹ پہلے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیوں کا کیس: ملزم کونین شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیوں کا کیس: ملزم کونین شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
• 23 منٹ پہلے پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
• 32 منٹ پہلے سام آلٹمین کی جانب سے اچانک اے آئی میں پیشرفت کو سست کرنے کی بات کیوں کی جا رہی ہے؟
• 49 منٹ پہلے پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق
• 53 منٹ پہلے پولیس پر فائرنگ کیس: کیا یہ لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے، ہاف فرائی فل فرائی کیا ہوتا ہے؟ دوران سماعت جج برہم
پولیس پر فائرنگ کیس: کیا یہ لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے، ہاف فرائی فل فرائی کیا ہوتا ہے؟ دوران سماعت جج برہم
• 1 گھنٹے پہلے ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا
ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا
• 1 گھنٹے پہلے 'ملزم نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے 10 بار اور اندر ڈالنا چاہیے'، دودھ میں ملاوٹ کے ملزم کی ضمانت مسترد
