• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

مذاکرات میں جنوری تا جون 2026 کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا، ذرائع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اہم مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے جائزے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی تاکہ معاشی اہداف کا تعین کیا جا سکے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے تیسرے جائزے پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس اہم عمل میں ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے جائزے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیک وقت مذاکرات منعقد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی جنوری تا جون 2026 کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں پروگرامز پر اب تک کی پیش رفت پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے