بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
تہران (30 ستمبر 2026): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیوف سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران نے اپنی شرائط تو امریکا کے حوالے کردی ہیں مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ ٹرمپ اس وقت بڑی الجھن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ نہ تو مذاکرات کر سکتے ہیں اور نہ ہی جنگ۔ وہ کوئی فیصلہ کرنے کے قابل نہیں، اسی لیے امریکا نے مایوسی کے سبب فوجی جنگ میں فضائی محاصرہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران قفقاز میں امن قائم کرنے کیلئے تیار ہے تاہم امریکا کا خطے میں کوئی مستقبل نہیں اور ایران پوری قوت سے امریکا کیخلاف کھڑا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کی سات نکاتی امن تجاویز پر امریکا کی جانب سے منگل کو جواب دیا جائے گا تاہم تا حال انہیں باضابطہ طور پر مسترد یا قبول نہیں کیا گیا۔
محسن رضائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف پوری طاقت سے اپنا دفاع کیا ہے۔
اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے اس بات کی تردید کی کہ ان کے ملک کی سر زمین ایران کیخلاف کارروائیوں کیلیے استعمال کی گئی تھی۔
امریکا اور اسرائیل ایران میں اندرونی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
