شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
واٹس ایپ نے چیٹ کو مزید خوبصورت بنادیا، لائیو وال پیپرز سمیت 5 نئے چیٹ تھیمز متعارف کرکے صارفین کو خوش کردیا۔
دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چیٹ کو مزید خوبصورت انداز دینے کی خاطر چیٹ تھیمز کی 5 نئی کیٹیگریز متعارف کرا دی ہیں، جن میں مختلف ڈیزائنز، وال پیپرز اور رنگوں کے امتزاج شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر پہلے آئی او ایس کے ورژن 26.33.73 میں متعارف کرایا گیا، جبکہ اب اسے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.26.37.6 کے ذریعے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے ایپ کا نیا ورژن حاصل کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی کیٹیگریز میں فیچرڈ، نیچر، لائیو، مینیمل اور ڈوڈل شامل ہیں، فیچرڈ کیٹیگری میں دیگر کیٹیگریز کے منتخب اور نمایاں ڈیزائنز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ نیچر میں صحراؤں، جنگلات، پہاڑوں اور ساحلوں سے متاثرہ پس منظر دیے گئے ہیں۔
لائیو کیٹیگری میں متحرک وال پیپرز شامل ہیں جو چیٹ کے پس منظر میں انتہائی ہلکی رفتار سے حرکت کرتے ہیں۔ واٹس ایپ نے ان اینیمیٹڈ وال پیپرز کی حرکت جان بوجھ کر سست رکھی ہے تاکہ چیٹ میں موجود متن پڑھنے میں دشواری نہ ہو اور صارفین کو رسائی سے متعلق مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہر لائیو وال پیپر کے تھمب نیل پر ایک چھوٹا سا بیج بھی موجود ہوگا، جس سے صارف آسانی سے متحرک وال پیپر کی شناخت کرسکے گا۔
مینیمل کیٹیگری میں سادہ اور ہلکے ڈیزائنز شامل ہیں، جبکہ ڈوڈل میں وہی طرز کے پیٹرن والے وال پیپرز دیے گئے ہیں جو واٹس ایپ کے ڈیفالٹ وال پیپر میں استعمال ہوتے ہیں۔
نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر صارف مکمل چیٹ تھیم تبدیل نہیں کرنا چاہتا تو وہ صرف چیٹ کا بیک گراؤنڈ یا وال پیپر بھی تبدیل کرسکتا ہے۔ واٹس ایپ وال پیپرز کے لیے الگ کیٹیگریز بھی فراہم کرے گا، جن میں وائبرنٹ اور گریڈیئنٹ دو نئے آپشنز شامل ہیں۔ وائبرنٹ میں نمایاں اور شوخ رنگوں والے ڈیزائنز جبکہ گریڈیئنٹ میں مختلف رنگوں کے خوبصورت امتزاج پیش کیے جائیں گے۔
اگر صارف کو دستیاب ڈیزائنز میں سے کوئی پسند نہ آئے تو وہ اپنی گیلری سے تصویر منتخب کرکے اسے چیٹ وال پیپر کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے نیا وال پیپر تیار کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے متن کی پڑھنے کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا ہے، صارف کسی بھی تھیم یا وال پیپر کا انتخاب کرے، ایپ خودکار طور پر چیٹ ببلز کے لیے ایسا رنگ منتخب کرے گی جو تحریر کو نمایاں اور قابلِ مطالعہ رکھے، تاہم صارف چاہے تو خودکار طور پر منتخب کیے گئے رنگ کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل بھی کرسکے گا۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کی بڑی مشکل آسان
