• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:08 صبح
  • پاکستان

پولیس نے ملزمان کے دو پستول، 3 موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں ڈینٹل کالج کے قریب شاہین فورس تیموریہ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے دو پستول، 3 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق شاہین فورس تیموریہ کے اہلکار علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران مشتبہ ملزمان کا تعاقب کیا گیا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں دونوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ہلاک ملزمان کی شناخت اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کے لیے تلاش ڈیوائس سے مدد لی جا رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور ہلاک ملزمان سے متعلق تفتیش بھی جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت شاہ سعد عالم اور جمشید عرف ڈوکی کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان کوثرنیازی کالونی اور نیاز منزل کے رہائشی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان پر 11 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان اور پولیس ٹیم کو بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے ہلاک ملزمان کی شناخت، سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ اور دیگر تفتیشی مراحل کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے