• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 9:18 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

لاہور : حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ’ہنرمند پنجاب، خودمختار پاکستان‘وژن 2030 پروگرام کے تحت ایڈوانس آئی ٹی پروگرام کے چوتھے بیچ میں داخلوں کا آغاز کردیا۔

پروگرام کے تحت پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، فری لانسنگ اور عالمی سطح پر روزگار کے مواقع کے لیے ضروری جدید مہارتوں کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

حکومت پنجاب کے منصوبے کے مطابق مجموعی طور پر 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ معلومات کے مطابق ایڈوانس آئی ٹی پروگرام میں 26 سے زائد کورسز شامل ہیں، جن کے ذریعے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے سے متعلق مختلف مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روایتی روزگار کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔

پروگرام میں داخلہ لینے والے نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کارڈ بھی شامل ہے۔

پروگرام کے چوتھے بیچ کے لیے نشستیں محدود رکھی گئی ہیں، جس کے باعث خواہش مند نوجوانوں کو بروقت درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرکے انہیں روزگار کے نئے مواقع تک رسائی فراہم کرنا پروگرام کا اہم مقصد ہے۔

فری لانسنگ اور عالمی سطح پر خدمات کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو آمدن کے نئے ذرائع پیدا کرنے کے قابل بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے