• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 4:30 شام
  • پاکستان

ایف سی بلوچستان نے افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے دہشتگردی سے متاثرہ رابطہ پل فوری بحال کیا

فرنٹیئر کور نے مستونگ کے قریب پنج پائی میں فتنہ الہندوستان کے خوارج کی جانب سے تباہ کیے گئے این-40 شاہراہ کے پل کی فوری مرمت کرکے آمدورفت بحال کردی۔

ایف سی بلوچستان نے افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے دہشتگردی سے متاثرہ رابطہ پل فوری بحال کیا۔ پل تباہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم ایف سی نے فوری اقدامات کرکے آمدورفت بحال کردی۔

پل کی فوری بحالی پر شہریوں نے ایف سی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ایف سی نے بھرپور تعاون کیا، رابطہ بحال کرنے پر ایف سی حکام کے شکر گزار ہیں۔

ایف سی بلوچستان امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے