• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار ضرار خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں گزشتہ 4 دنوں سے جواب نہیں دے سکا تو معذرت، میں تو بس زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف تھا۔

انہوں نے لاہور کی خراب ہوا کے معیار اور موسم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اور ہاں لعنت ہو اس وائرس پر جو لاہور میں پھیل رہا ہے اس نے میرا پورا ہفتہ برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضرار خان پاکستانی انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے اداکار ہیں وہ مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں اور فی الحال اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ‘ہے فیم’ میں ‘ایان’ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دسمبر 2025 میں اداکار نے ایک مختصر اور نجی تقریب میں انویسٹمنٹ ایڈوائزر مومل خان کے ساتھ شادی کی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے