• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 8:56 شام
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو لاہور کی آب و ہوا نے بیمار کردیا۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا سے اپنی حالیہ غیر حاضری کے بعد مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا ہے اور بتایا کہ لاہور کی خراب ہوا کے معیار کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں کچھ دشواری کا سامنا ہے۔

ہندی میڈیم کی اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے فالوورز سے مخاطب ہو کر فکر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آن لائن سرگرمی میں کمی کی وجہ بتائی۔

ایک مداح کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ میرے پیارے مداحوں، آپ کی محبت، دیکھ بھال اور فکر کے لیے بہت بہت شکریہ۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ چونکہ مجھے دمہ کا مسئلہ ہے، اس لیے لاہور کی ہوا کے معیار کی وجہ سے مجھے ٹھیک طرح سے سانس لینے میں کچھ مشکل پیش آرہی ہے۔ باقی میں بالکل ٹھیک ہوں، الحمدللہ۔

یہ پڑھیں: ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، صبا قمر کا انکشاف

صبا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صحت کا کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے اور فالوورز کو یقین دلایا کہ جب بھی وہ بہتر محسوس کریں گی ان سے رابطے میں رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی اسٹوریز کے ذریعے آپ سے جڑی رہوں گی اور جب بھی تھوڑا بہتر محسوس کروں گی، پوسٹ کرتی رہوں گی۔

اداکارہ ہمیشہ ساتھ رہنے اور اتنی محبت بھیجنے کے لیے شکریہ لکھا اور کہا آپ سب سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ اس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے محسوس کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر نسبتاً خاموش ہیں جس سے ان کی خیریت کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے