حرمین الشریفین کے دفاع اور سعودی عرب کی سلامتی کیلیے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ میڈیا کو بتانے کیلیے نہیں بلکہ عملدرآمد کیلیے ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ میڈیا پر ڈسکس کرنے کیلیے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پرعملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے جبکہ حرمین شریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں۔
مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب، مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
مکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
