• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 9:41 شام
  • پاکستان

فائنل بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ طلائی تمغہ دیے جانے کا امکان ہے

ایشین گیمز مینز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارت نے جمعرات کو نِشِن میں سری لنکا کو سیمی فائنل میں 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان نے اس سے قبل بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کا پہلا مینز کرکٹ فائنل 3 اکتوبر کو نِشِن کے کوروگی اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔ بھارت 2022 کا طلائی تمغہ برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گا جبکہ پاکستان مینز کرکٹ میں ایشین گیمز کا اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق فائنل بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا اور میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ طلائی تمغہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے