• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:29 صبح
  • پاکستان

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں کپتان شبمن گل کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت 406 رنزکا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دے دی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے ریکارڈ ساز ون ڈے میچ میں میزبان بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنے 3 بیٹرز کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جان کیمبل،کپتان شائی ہوپ اور عامر جانگو نے بالترتیب 101، 104 اور 114 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو، رویندرا جدیجا اور گرور برار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پرسدھ کرشنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 406 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر43 اعشاریہ 3 اوورز میں پورا کرلیا۔

بھارتی کپتان شمبن گل نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے 133 گیندوں پر 223 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں8 چھکے اور 26 چوکے شامل تھے۔

روہت شرما نے بھی شبمن گل کا بھر پور ساتھ دیا اور 75 گیندوں پر 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 255 رنز کی شاندار شراکت قائم کی

ان کے علاوہ ویرات کوہلی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ رتوراج گائیکواڑ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف اور جیڈن سیلز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں فتح کے ساتھ بھارت جنوبی افریقا کے بعد 400 سے زائد رنزکا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے

میچ کے دوران مداحوں کےگراؤنڈ میں داخلے پر بابر غصہ ہوگئے، سیلفی لینے والے مداح کاموبائل چھین کر پھینک دیا

رضوان کو این سی سی آئی اے کیجانب سے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے کی ہوا چل پڑی، بڑے کھلاڑی ڈراپ

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا

ایشین گیمز 2026: ای اسپورٹس میں پاکستان نے 'پب جی' گیم میں برانز میڈل جیت لیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان نےفلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابرکرکے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا

• 21 منٹ پہلے اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ

اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ

• 26 منٹ پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

• 1 گھنٹے پہلے بھارتی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے

• 1 گھنٹے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

• 1 گھنٹے پہلے ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے مہنگی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 3296 روپے 23 پیسے کا ہوگیا

ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے مہنگی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 3296 روپے 23 پیسے کا ہوگیا

• 3 گھنٹے پہلے ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

• 3 گھنٹے پہلے میچ کے دوران مداحوں کےگراؤنڈ میں داخلے پر بابر غصہ ہوگئے، سیلفی لینے والے مداح کاموبائل چھین کر پھینک دیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے