افغان طالبان رجیم کے نام نہاد وزیر برائے سرحدات کی الزام تراشی پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے ناپاک عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک میں کہا گیا ہےکہ افغان طالبان حکومت کے نام نہاد سرحدی امور کے وزیر اور دیگر ترجمانوں کی جانب سے نورستان میں ہونے والی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی حالیہ کوششیں محض خود ساختہ اور جھوٹے بیانات ہیں، جن کا مقصد افغانستان میں اندرونی بغاوت، ظلم اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کی موجودہ حکومت غیر نمائندہ ہے جو افغان عوام پر بزور طاقت مسلط کی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان حکومت کے مضحکہ خیز بیانات دراصل ان کی اپنی اندرونی ناکامیوں اور مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے ناپاک عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔افغان طالبان کا دہشت گردوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنا غیر اسلامی عمل ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ پیسوں کی خاطر خطےکو عدم استحکام کا شکارکرنے کی پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ افغان طالبان رجیم کا کرائےکے ایجنٹوں والا یہ طرز عمل افغانستان کو تباہی کے راستے پر لے جا رہا ہے جو عزت و وقار سے مکمل طور پر عاری ہے۔
خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال
سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کا اعلان
لانگ مارچ سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومتی رٹ ختم ہوچکی: شاندانہ گلزار
لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار
پختونخوا میں گورنر راج لگے گا یا ایمرجنسی ؟ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور
میر رضا کیس: اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات کمیشن کو جمع کرا دیے
مارچ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، شوکت یوسفزئی اپنے خلاف ٹرولنگ پر لائیو شو میں رو پڑے
میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم
تازہ ترین
• 31 منٹ پہلے چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے ناپاک عزائم کیلئے پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان
• 38 منٹ پہلے فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کیخلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 400 سے زائد زیر حراست
فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کیخلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 400 سے زائد زیر حراست
• 42 منٹ پہلے خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
• 54 منٹ پہلے شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا
شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا
• 1 گھنٹے پہلے اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ
اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ
• 1 گھنٹے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
• 2 گھنٹے پہلے بھارتی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے
بھارتی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے
• 2 گھنٹے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی
