امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں
درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم
بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
دبئی میں سڑک پر آرڈر کے منتظر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔
دبئی میں بطور ڈیلیوری رائیڈر کام کرنے والے نائجیریا کے ایک حافظِ قرآن کو مبینہ طور پر 50 ہزار درہم کی رقم تحفے میں دی گئی ہے۔
یہ رقم انہیں اس وقت ملی جب آرڈرز کے انتظار کے دوران قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
A Nigerian delivery rider in the UAE has drawn widespread attention after being filmed reciting the Holy Quran while waiting for his next delivery. #Startups #thestartupkp #Startupskp #Quran #islam #uae #dubai #nigeria #deliveryrider #viralvideoシ #trendingnews https://t.co/Jtr3Q5xeOU — Startup KP (@theStartupkp) September 30, 2026
A Nigerian delivery rider in the UAE has drawn widespread attention after being filmed reciting the Holy Quran while waiting for his next delivery.
#Startups #thestartupkp #Startupskp #Quran #islam #uae #dubai #nigeria #deliveryrider #viralvideoシ #trendingnews https://t.co/Jtr3Q5xeOU
— Startup KP (@theStartupkp) September 30, 2026
وہ اپنی موٹر سائیکل پر لگے ایک خصوصی ڈبے میں قرآنِ پاک کا نسخہ رکھتے تھے اور فارغ وقت ملتے ہی اس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ ویڈیو رات گئے تقریباً 2 بجے بنائی گئی تھی اور بالآخر دبئی کے ‘جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک’ تک پہنچ گئی۔
پوچھ گچھ پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قرآنِ پاک ایک نسخے (مصحف) سے حفظ کیا تھا اور اپنے حفظ کو برقرار رکھنے کے لیے وہ روزانہ تقریباً 10 پارے تلاوت کرتا ہے، ان کے اس جذبے اور لگن کے صلے میں انہیں 50 ہزار درہم کا انعام دیا گیا ہے۔
