• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

ممبئی(2 اکتوبر 2026): اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی رومانٹک تھرلر فلم ’’تو ہے میری کرن‘‘ کا پہلا پوسٹر اور فرسٹ لک جاری کر دیا۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی رومانٹک تھرلر فلم ’’تو ہے میری کرن‘‘ کا پہلا پوسٹر اور فرسٹ لک جاری کر دیا گیا ہے، جس نے ریلیز سے پہلے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ شادی کے بعد یہ دونوں کی ایک ساتھ پہلی جبکہ مجموعی طور پر دوسری فلم ہے۔

سوناکشی سنہا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ ’’آپ محبت اور جنون کے درمیان لکیر کہاں کھینچیں گے؟‘‘ فلم کے پوسٹر پر درج یہ جملہ ’’اسے ایک تعلق ملا، اسے ایک جنون مل گیا‘‘۔

فلم کی کہانی میں موجود پراسرار اور سسپنس سے بھرپور پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔ فرسٹ لک میں دونوں اداکاروں کو ایک میز کے آمنے سامنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جس کا مجموعی انداز رومانس اور رازدارانہ ماحول پیدا کرتا ہے۔

فلم کی کہانی اور کرداروں کے حوالے سے پروڈکشن ٹیم نے فی الحال تفصیلات خفیہ رکھی ہیں تاکہ شائقین میں تجسس برقرار رہے۔ اس پراجیکٹ کو کرن راؤل نے لکھا اور ہدایت کاری دی ہے، جبکہ وشال رانا نے ایچلون پروڈکشنز کے بینر تلے پی اے ایم اسٹوڈیوز اور اے این ڈی پروڈکشنز کے اشتراک سے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

میکرز کے مطابق یہ رومانٹک تھرلر فلم رواں سال 23 اکتوبر 2025 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ جوڑی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈبل ایکس ایل‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی، اور اب چار سال کے طویل وقفے اور جون 2024 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد یہ دونوں پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے