• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 9:20 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایت کاری سنگیتا نے اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا ہے۔

اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اس دوران سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر اظہار خیال کیا۔

اپنی تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی سے ہوئی تھی اور دوسری نوید اکبر سے اب میں نے تیسری شادی طارق مینڈرو سے کی ہے جن کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے اور وہ ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں جبکہ ہماری شادی چودہ سال قبل ہوئی تھی۔

سنگیتا نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کی شادی کر دی تھی جس کے بعد میں تنہا رہ گئی تھی پھر شوہر نے مجھے کئی بار شادی کی پیشکش کی اور میں نے سوچا کہ بڑھاپے میں انسان کے پاس کوئی ساتھی ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ شوہر میں ایک خوبی یہ ہے کہ وہ ایسے مرد نہیں ہیں جو بدزبانی کریں، خواتین پر ہاتھ اٹھائیں یا بلاوجہ جھگڑا کریں، اگر مجھے غصہ بھی آجائے تو وہ خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔ ہماری شادی اس لیے کامیاب ہے کیونکہ جب بھی ہمیں غصہ آتا ہے تو ہم خاموش ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے ہمارا جھگڑا نہیں ہوتا اور ہماری ازدواجی زندگی اچھی چل رہی ہے۔

سنگیتا نے مزید کہا کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن شادی میں جسمانی تشدد سب سے بڑا ریڈ فلیگ ہے اسی وجہ سے میں نے طلاق لی تھی، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ کر الگ کر دینا چاہیے، میں نے بہت کچھ برداشت کیا، اکثر جسم پر زخموں کے نشانات کے ساتھ اسٹوڈیو پہنچتی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے