بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
(27 ستمبر 2026): اسکاٹ لینڈ کے دور دراز ویران جزیرے ’نارتھ رونالڈسے‘ پر 34 سال بعد پہلی بار کسی ماں نے بچے کو جنم دے دیا۔
ڈنکن نامی بچہ 15 ستمبر 2026 کو نارتھ رونالڈسے پر پیدا ہوا جو اورکنی کا شمالی جزیرہ ہے اور یہ صرف تین میل لمبا اور دو میل چوڑا ہے۔
نومولود کی والدہ ’ٹریل فورڈ‘ اور ان کے منگیتر ’جارج سواریز‘ کوسٹا ریکا میں ڈنکن کی پیدائش کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جوڑے نے نارتھ رونالڈسے پہنچنے پر واپسی کی ٹکٹس بھی بک کروا رکھی تھیں، لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو پیدائش کا منصوبہ بدل گیا۔
ٹریل فورڈ کے مطابق مجھے فوراً احساس ہوا کہ یہ سب سے خاص، جادوئی اور معاون پیدائش ہوگی جو میں اسے دے سکتی ہوں۔ ٹریل فورڈ کے خاندان نے 1727 میں یہ جزیرہ خریدا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس جزیرے سے میرا جو تعلق ہے وہی مجھے ہر سال یہاں کھینچ لاتا ہے، مجھے لگتا ہے اس جزیرے نے میری پرورش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور اسی وجہ سے میں نے یہاں کی توانائی کے ساتھ خاص طور پر اپنے آبائی گھر میں سب سے زیادہ تعلق اور اپنائیت محسوس کی۔
اسکاٹش حکومت کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق جزیرے کی آبادی 72 تھی جو اب صرف 51 رہ گئی ہے۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اتنے عرصے تک جزیرے پر کوئی بچہ کیوں پیدا نہیں ہوا تو ٹریل فورڈ کا خیال ہے کہ اس کی وجہ صحت کی سہولیات کی کمی ہو سکتی ہے، کیونکہ یہاں نہ کوئی ڈاکٹر ہے، نہ اسپتال اور صرف ایک مقامی نرس موجود ہے۔
