• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 6:58 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد: سیاسی معاملات کو بات چیت سے حل کے لیے اپوزیشن اور حکومتی وفد کی اہم بیٹھک اسپیکر چیمبر میں شروع ہو گئی۔

اپوزیشن وفد کا اسپیکر چیمبر پہنچنے پر سردار ایاز صادق نے استقبال کیا، اپوزیشن کی جانب سے علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹرگوہر، اسد قیصر،عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجا موجود ہیں جبکہ حکومتی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام بھی حکومتی وفد کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، لانگ مارچ ملتوی کرنے پر بھی بات ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ابھی تو گفتگو شروع ہوئی ہے، دونوں فریقین متفق ہیں کہ آج کچھ نتیجہ نکالیں گے، باقی تفصیلات کے لیے ابھی صبر کریں۔

سلمان اکرم راجا نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم انصاف کی بات کریں گے، انصاف مکمل ختم ہوچکا ہے، ہمیں پانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو معاملہ آگےبڑھےگا، ورنہ ایسا ہی رہےگا، ہمیں پانی پی ٹی آئی کی رہائی اور انصاف چاہیے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم بانی سے اس لیے ملاقات چاہتے ہیں تاکہ ان سے مل کر ایجنڈا طے کریں، ہم بانی سے ملاقات کریں گے اور اس کی روشنی میں آگے بڑھاجائےگا، عمران خان کی بہنوں کے حوالے سے بات ہوگی لیکن بانی سے ملنے کا معاملہ سب سے اہم ہے، سب سے پہلے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے دی جائے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا میں شروع سے ملاقات اور مذاکرات کا حامی ہوں، سیاسی معاملات کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کسی ادارے کے ساتھ ہمارا تصادم یا لڑائی ہو۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے محمود اچکزئی کی ملاقات کا معاملہ رکھیں گے، بانی سے ملاقات کے بغیر معاملات حل ہو ہی نہیں سکتے، ان مذاکرت کے حوالے سے کچھ شرائط طے ہونی چاہیے، مسائل کا آسان ترین حل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلےگا: وزیر دفاع

راولپنڈی: پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا دیے جانےکا انکشاف

میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا

محموداچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دیدیا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک

سندھ میں بغیر تقسیم 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے: فاروق ستار

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے ورکنگ مکمل کرلی: طارق فضل

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کر دیا

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

سینیٹ قائمہ کمیٹی کاسندھ میں ایم ڈی کیٹ نتائج اورامتحانی عمل کا نوٹس، وزارت صحت کو تحقیقات کا حکم

جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی

پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

تازہ ترین

• 19 منٹ پہلے حکومتی وفد سے ملاقات، اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی

• 38 منٹ پہلے گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

• 1 گھنٹے پہلے راولپنڈی: پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا دیے جانےکا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلےگا: وزیر دفاع

• 2 گھنٹے پہلے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتا

’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتا

• 2 گھنٹے پہلے این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس فالو کریں: یونس خان

این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس فالو کریں: یونس خان

• 2 گھنٹے پہلے میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا

• 2 گھنٹے پہلے اگر ہونیوالے ہمسفر کا دل ٹوٹا ہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہوگا: نازش جہانگیر

اگر ہونیوالے ہمسفر کا دل ٹوٹا ہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہوگا: نازش جہانگیر

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے