• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

اسلام آباد (23 ستمبر 2026): سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد حکومت نے اس کے لیے حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد ممکنہ مذاکرات کے لیے حکومت نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یا مستقل طور پر نجی اسپتال منتقلی پر کوئی بات نہیں ہوگی جب کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا معاملہ بھی ان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے تقرر پر بات ہوگی۔ تاہم اس ملاقات میں سیاسی اصلاحات پر بات چیت ممکن ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق کسی بھی بات کے لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے پر ہی ممکن ہے، کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ وفاق پر چڑھائی ہو اور حکومت ان سے مذاکرات بھی کرے۔

اس حوالے سے حکومت کا دوٹوک موقف ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔

’پی ٹی آئی والے الٹا بھی لٹک جائیں تو بانی کی رہائی ممکن نہیں‘

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا سے واپسی پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کا قومی امکان ہے۔ اگر محمود اچکزئی وزیراعظم ہاؤس نہیں آتے تو اس صورت میں ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

راجہ ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے