• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

ذرائع نے کہا کہ خط میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کو لانگ مارچ کرنے کے معاملے سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنےکیلئے وفاقی حکومت کوخط ارسال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ خط میں راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ خط میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نےراولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنےکے لیے وفاقی حکومت کوخط لکھا۔

تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ و احتجاج سے نمٹنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری کو پنجاب سمیت سندھ سے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک طلب کیا گیا ہے۔

اٹک میں 30 ہزار سے زائد اضافی نفری کے مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے۔ صدر حسن ابدال کے گاؤں گاؤں سے پولیس اہلکاروں نے حکام کو شکایات نوٹ کروائیں۔

ایک اہلکار نے پولیس ایمرجنسی پر کال کرکے بتایا کہ احتجاج کے سلسلے میں کل سے انہیں ڈیوٹی پر بھیجا گیا ہے، ہم بھوکے ہیں، کل سے ہمیں کھانا نہیں ملا، پولیس مدد کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نے ڈی پی او اٹک کو کال کرکے موقف معلوم کرنا چاہا تاہم ان کا فون اٹینڈ نہ ہوا۔ ترجمان آر پی او راولپنڈی سے مؤقف دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کال اور میسج کسی نے فیک چلایا، فورس کے کھانے کا بہترین انتظام ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نے کال کرکے کھانا نہ ملنے کی شکایت کرنے والے اہلکار سے رابطہ کیا۔ کالر نے شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں گورنمنٹ گرلز اسکول میں فورس کا ایک حصہ مقیم ہے، وہ مکمل طور پر ریکارڈ پر ہی نہیں تھا۔ اہلکار کے مطابق شکایت کے بعد کھانا بھجوا دیا گیا، اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے