پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
(6 اکتوبر 2026): بھارتی ریاست گجرات میں نوجوان جوڑے نے جنگل میں جا کر انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران خودکشی کر لی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان جوڑے کو انسٹاگرام لائیو پر 57 صارفین نے خودکشی کرتے ہوئے دیکھا، جس میں انتہائی قدم اٹھانے والے لڑکا اور لڑکی کے والدین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 4 اکتوبر کو ہیرا پور گاؤں کے مضافات میں پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی اور 23 سالہ لڑکا اپنے اپنے گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر کا سفر کر کے جنگل گئے اور انسٹاگرام لائیو شروع کیا۔
جوڑے کو دیکھنے والوں میں ان کے اہل خانہ بھی شامل تھے جنہوں نے یہ منظر دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ خاندانوں نے ضلع کے ایک تھانے سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے جوڑے کو تلاش کرنے کیلیے ٹیمیں روانہ کیں۔
پولیس نے انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن ناقص نیٹ ورک کنیکٹیویٹی اور درست مقام کا پتا لگانے میں دشواری نے رسپانس کو ایک ایسی دوڑ میں بدل دیا جسے وہ جیت نہ سکے۔
پولیس حکام نے کہا کہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خاندان کو اس رشتے پر اعتراض تھا۔ یہ ویڈیو اب بھی ان لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہے جنہوں نے اسے لائیو دیکھا اور ریکارڈ کیا۔
پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشیں برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔ جوڑے کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجا گیا اور پیر کو آخری رسومات کیلیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
