آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نیویارک : ترک وزیرخارجہ ہاکان فدان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر بے جا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بے جا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
نیویارک میں ایک سیمینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے معاہدے کی افادیت پر اٹھائے جانے والے سوالات کا دندان شکن جواب دیا۔
سیمینار کے دوران جب سابق امریکی سفیر جیمز جیفری نے نئے اتحاد کے عملی امتحان پر سوال اٹھایا تو ہاکان فدان نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے تاریخی حقائق یاد دلائے۔
ہاکان فدان نے کہا کہ "گزشتہ 50 سال کے دوران نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع سے متعلق آرٹیکل 5 کا اطلاق صرف ایک بار ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود کوئی بھی نیٹو کو ‘کاغذی شیر’ نہیں کہتا۔”
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس نو تشکیل شدہ اتحاد سے یمن کے 10 سالہ طویل بحران کے فوری حل کا مطالبہ کرنا بالکل غیر مناسب اور بے جا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کے اس موقف سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سیکیورٹی فریم ورک خطے میں پائیدار استحکام اور تزویراتی توازن برقرار رکھنے کے لیے طویل المدتی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔
