آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
واشنگٹن(25 ستمبر 2026): وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا کے 3 اداروں سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کو بالآخر داخلے کی اجازت دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندی کے بعد عدالت کے حکم پر میڈیا کے تین بڑے اداروں سی این این، ایم ایس این بی سی (ایم ایس ناؤ) اور پولیٹیکوکے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ داخلے کی اجازت مل گئی ہے، اور تینوں اداروں کے نمائندگان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تینوں خبری اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق شکایت اور انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام پر لگائی گئی تھی۔
صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد امریکا کے دیگر بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی احتجاجاً صدر کی کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس نے عدالتی احکامات کے باوجود ان میڈیا اداروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی تھی، تاہم تینوں اداروں کی جانب سے عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پر صورتحال تبدیل ہوئی۔
عدالتی حکم کے بعد وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں باضابطہ بیان جمع کرایا کہ ان میڈیا اداروں کی مکمل رسائی بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد ان کی وائٹ ہاؤس کوریج بحال ہو گئی ہے۔
ٹرمپ کی کوریج پر پابندی، وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا
