بھارتی پولیس نے ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کے خلاف نئی دہلی میں احتجاجی مارچ کے دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو مختصر حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کی جانب سے راستہ روکے جانے پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں پر چڑھ گئے۔
بعد ازاں پولیس نے انہیں دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کے ہمراہ حراست میں لیا تاہم کچھ دیر بعد سب کو رہا کر دیا گیا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹوں پر نظرِ ثانی کے فیصلوں میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایسا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کی ایما پر کر رہا ہے۔ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
• بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا
ناقدین کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کی اس مہم کے دوران پسماندہ طبقات اور اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو غیر متناسب حد تک متاثر کیا گیا ہے۔
منگل کو اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز تک مارچ شروع کیا لیکن بھاری پولیس نفری نے انہیں راستے میں ہی روک دیا۔
بعد ازاں، راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی نے الیکشن کمیشن کے دفتر سے ملحقہ پبلک ریڈیو کی عمارت کے اندر ڈیرے ڈال لیے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ ’نریندر مودی نے ووٹ چوری کے ذریعے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا ہے وہ غداری کہلاتا ہے، اور کوئی بھی اس سے بچنے والا نہیں ہے‘۔
دوسری جانب بھارتی الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ووٹر لسٹوں پر نظرِ ثانی کے اس عمل کا مقصد انتخابی فہرستوں کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج الیکشن کمیشن کے خلاف اس وسیع مہم کا حصہ ہے جس میں گزشتہ ماہ بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے بعد دوبارہ شدت آئی تھی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 3 میں سے 2 ارکان نے ووٹر لسٹوں پر نظرِ ثانی کے اہم فیصلوں پر کم از کم 14 مرتبہ باضابطہ اعتراض کیا تھا اور 2025 میں شروع ہونے والی اس مہم کے دوران اب تک 13 کروڑ شہریوں کے نام فہرست سے نکالے جا چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ گیانیش کمار کے استعفے کے لیے یہ حالیہ احتجاج جمعے کے روز سے جاری ہے۔
ٹرمپ نے سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا
نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک
فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر ٹرمپ
امریکا: مبینہ پاکستانی شہری کیخلاف امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزام
افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس، علاقائی امن وسلامتی اور خطے سے متعلق اہم مسائل پر بات چیت
لندن سے شکاگو کی پرواز میں سنگین خرابی، طیارہ 6 منٹ میں 28 ہزار فٹ نیچے آگیا
ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث قبل از وقت عام انتخابات کرانےکا اعلان
عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے
امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کر لیا: اسرائیلی میڈیا
برطانوی فوجی اڈے پر حملے کا خدشہ، امر یکا نے اپنے بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیے
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو مختصر حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا
• 22 منٹ پہلے امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاک استعمال عادت بنالیں
امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاک استعمال عادت بنالیں
• 1 گھنٹے پہلے انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش
انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش
• 2 گھنٹے پہلے دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن
دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن
• 2 گھنٹے پہلے وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور
وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور
• 2 گھنٹے پہلے وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
• 3 گھنٹے پہلے کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام
کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام
• 3 گھنٹے پہلے پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا
