• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:38 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

اسلام آباد (6 اکتوبر 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بننے والے شناختی کارڈ کی وصولی کے حوالے سے وضاحتی جاری کر دی۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے کہا گیا کہ اگر وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کیلیے درخواست دے رہے ہیں تو کارڈ کی وصولی کیلیے اپنی سہولت کے مطابق مقام منتخب کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ آپ شناختی کارڈ کی ڈیلیوری کیلیے اپنا عارضی یا مستقل پتہ منتخب کر سکتے ہیں یا کسی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے کارڈ وصول کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، کارڈ اسی مقام پر فراہم کیا جائے گا جو درخواست کے دوران منتخب کیا گیا ہو۔

نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی بروقت اور درست ترسیل کیلیے اپنا مکمل اور درست پتہ، بشمول مکان نمبر، گلی نمبر، سیکٹر اور دیگر ضروری تفصیلات، ضرور درج کریں، نامکمل یا غلط پتے کی صورت میں کارڈ کی ترسیل میں دشواری ہو سکتی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے