• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:23 صبح
  • پاکستان

واقعے نے ایک بار پھر ’میڈ اِن چائنا‘ فوجی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے

بنگلادیش میں مشق کے دوران چینی ساختہ ٹینک اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ’میڈ اِن چائنا‘ فوجی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ حادثہ 9 ستمبر کو پیش آیا، اور اس میں چینی ساختہ ٹائپ 59 مین جنگی ٹینک کی اپ گریڈ شدہ قسم شامل تھی۔

بنگلادیش کی وزارت دفاع کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ فوجی چٹگرام میں فیلڈ فائرنگ رینج میں لائیو فائر ٹریننگ کر رہے تھے کہ ٹینک کے اندر اچانک دھماکہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہوا، جسے بعد ازاں ہنگامی علاج کے لیے دارالحکومت ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے وقت ڈرائیور کے کمپارٹمنٹ اور برج سے آگ کے شعلے اور گھنا دھواں نکلا۔ ٹینک کے عملے کے ارکان دھماکے سے ہوا میں اچھل گئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے