• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:37 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کسی بھی صورت میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے، آج ایران بیک وقت اسرائیل، امریکا کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہونے میں کامیاب رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں، کاروباری افراد سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا ہمیں دھمکانا اور دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ہم دباؤ قبول کرنے والے لوگ نہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ہم کبھی ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، اگر وہ ہمیں دھکیلیں گے تو ہماری جانب سے انہیں بھرپور جواب ملے گا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسکول کے 168 بچوں کو شہید کردیا، آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ آپ کا کیا جو انسانوں کو قتل کرتے ہیں، سائنسدانوں کو بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور اسکولوں، اسپتالوں پر حملے کرتے ہیں۔

ایران کا کوئی تعلق نہیں، یمنیوں کا صبر جواب دے رہا ہے، اسماعیل بقائی

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو صرف فوجیوں اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں، آپ بنیادی ڈھانچے، لوگوں کے روزگار، ذریعہ معاش کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟۔

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان برکس اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی دارالحکومت نئی دلی پہنچے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے