• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:05 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

کنشاسا: جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3,398 ہو گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر تک ملک میں ایبولا کے 7,022 مصدقہ کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ1,671 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کیسز میں اموات کی شرح 48.4 فیصد رہی۔ مقامی حکام کے مطابق ایبولا کی وبا اب 7 صوبوں کے 62 صحت کے علاقوں تک پھیل چکی ہے۔

جنوبی اوبانگی تازہ ترین متاثرہ صوبہ ہے، جہاں ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔ 23 سالہ متاثرہ شخص جنوبی کیوو سے سفر کرکے آیا تھا اور بعد ازاں انتقال کرگیا۔

جنوبی اوبانگی ان چھ صوبوں سے متصل بھی نہیں جہاں پہلے ایبولا کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں ایتوری، شمالی کیوو، جنوبی کیوو، اوٹ-یولے، چوپو اور باس-یولے شامل ہیں۔

ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید ہلاکتیں رپورٹ

مئی میں اعلان کردہ موجودہ وبا کو ڈی آر کانگو کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہلک ترین ایبولا وبا قرار دیا گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر یہ 2014 سے 2016 کے دوران مغربی افریقہ میں پھیلنے والی وبا کے بعد دوسری بڑی ایبولا وبا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے