• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 7:47 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کھوئی ہوئی فارم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی واپس نہ آسکی ہے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کی لگاتار تیسری اننگز میں بابر اعظم ناکام ہوگئے اور چوتھے راؤنڈ کی پہلی اننگز میں صرف 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

12 رنز پر بابر کا کیچ بھی ڈراپ ہوا لیکن موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔

واضح رہے کہ سات سال بعد ڈومیسٹک میں واپسی پر بابر اعظم تین اننگز میں صرف 37 رنز بنا سکے ہیں۔

یہ پڑھیں: بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں سات سال بعد واپسی پر بڑی اننگز نہ کھیل سکے

پریذیڈینٹ ٹرافی کے میچ میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ شاٹ گیند پر آوٹ ہوئے اور پہلی اننگز میں صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

بابر نے ارشد اقبال کی گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن لیگ سائیڈ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے آخری بار دسمبر 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی (جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر قائدِ اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا)۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے