• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 8:26 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

(30 ستمبر 2026) کرائم تھرلر فلم ’دریشم 3‘ کی کاسٹ کو ادا کیے گئے معاوضے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن دریشم 3 کی ریلیز کیلیے تیار ہیں جو ممکنہ طور پر فرنچائز کی آخری پیشکش ہے۔ فلم 2 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

اجے دیوگن نے ’وجے سالگاؤنکر‘ کے کردار کیلیے مبینہ طور پر 18 کروڑ سے 22 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔ انہوں نے 2022 میں دریشم 2 کیلیے 30 کروڑ روپے فیس وصول کی تھی جبکہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم کیلیے ان کی فیس کی تفصیلات دستیاب نہیں۔

اداکارہ تابو (میرا دیشمکھ) کو مبینہ طور پر 2.5 کروڑ سے 3.5 کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں۔ شریا سرن (نندنی سالگاؤنکر) کو تقریباً 1 کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ اشیتا دتہ (انجو) کو 50 لاکھ جبکہ رجت کپور کو 40 لاکھ سے 70 لاکھ روپے ملنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ فیسوں کی مذکورہ تفصیلات کی فلمسازوں نے باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے