• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 8:09 شام
  • پاکستان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

بدھ 30 ستمبر کی صبح دبئی کے ایلایس اسٹیشن پر اتحاد ریل کی مسافر ٹرین سروس کے آغاز کے موقع پر خاصی گہماگہمی رہی۔

سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر اسٹیشن پہنچ گئے جبکہ میڈیا نمائندوں اور غیر ملکی مسافروں کی بڑی تعداد بھی تاریخی ریل سفر کا حصہ بننے کے لیے موجود تھی۔

اتحاد ریل نے مسافروں کا استقبال مفت ناشتے اور یادگاری تحائف سے کیا۔ جیو سے گفتگو میں مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ دبئی میں اس تاریخی سفر کا حصہ بنے۔

ٹرین کی روانگی سے پہلے اسٹیشن پر موجود مجمع کے درمیان اچانک غیر ملکی فنکاروں نے فلیش ڈانس بھی پیش کیا جس پر مسافروں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

اس کے بعد ٹرین کی روایتی سیٹی بجائی گئی اور اعلان کیا گیا کہ پہلی ٹرین روانگی کے لیے تیار ہے۔

مسافروں سے بھری پہلی ٹرین صبح 6 بج کر 14 منٹ پر دبئی سے ابوظبی کے لیے روانہ ہوئی اور 7 بج کر 18 منٹ پر ابوظبی اسٹیشن پہنچی یوں یہ سفر ایک گھنٹہ 4 منٹ میں مکمل ہوا۔

اتحاد ریل کے مطابق دبئی اور ابوظبی کے درمیان روزانہ 10 مسافر ٹرینیں چلیں گی، جبکہ ابوظبی سے فجیرہ (جو متحدہ عرب امارات کی مشرقی ساحلی ریاست ہے) کے لیے روزانہ تین دو طرفہ ٹرین سفر ہوں گے۔

دبئی سے ابوظبی کا کمفرٹ کلاس کرایہ 39 درہم اور پریمیم کلاس 109 درہم سے شروع ہوتا ہے جبکہ فجیرہ کے لیے کم از کم کرایہ 29 درہم ہے۔

دبئی کا مرکزی ایلایس اسٹیشن دبئی میٹرو کے جمیرہ گالف اسٹیٹس اسٹیشن سے تقریباً 400 میٹر طویل برج کے ذریعے منسلک ہے جہاں سے مسافر دبئی میٹرو کی ریڈ لائن استعمال کرکے دبئی کے مختلف علاقوں تک پہنچ سکیں گے۔

اتحاد ٹرین میں وائی فائی، موبائل چارجنگ اور سامان رکھنے کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ مسافر ٹکٹ اتحاد ریل کی موبائل ایپ، ویب سائٹ اور اسٹیشنوں پر موجود ٹکٹ مشینوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

ایران نے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دیدی

سری نگر: انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک

بھارت: دلی کے پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع

ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹوز کے ساتھ طے پانے والی دستاویز جاری کردی

قطری وزیراعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیدیا

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

• 15 منٹ پہلے متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز

• 20 منٹ پہلے سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کا اعلان

سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کا اعلان

• 35 منٹ پہلے عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

• 44 منٹ پہلے وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

• 1 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، طارق فضل چوہدری

• 2 گھنٹے پہلے ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟

ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟

• 2 گھنٹے پہلے دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے