بہاولپور کے حلقے این اے 168 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی، انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا۔
ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کےلیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ میں مقابلہ ہے، دیگر 18 امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔
یہ نشست ملک اقبال چُنڑ کی وفات سے خالی ہوئی، ان کے صاحبزادے منیر اقبال چُنڑ کو مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کی حمایت ان کے والد رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 143 ہے، ان میں2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد جبکہ 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین شامل ہیں، حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 130 مردانہ، 130 زنانہ اور 32 مشترکہ ہیں۔
307 پریذائیڈنگ افسر جبکہ 941 پولنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔
یہ حلقہ بہاول پور شہر اور دریائے ستلج کے کچھ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقے میں کل 20 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان 'کھودا پہاڑ نکلا چوہا' ثابت ہوا، عطا تارڑ
لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلےکیوں نہیں؟ سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش
نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری
میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں تاحال توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا
شوکت یوسف زئی نے لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی حکمت عملی قرار دیدی
افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی
فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودیہ پر حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے
تازہ ترین
• 9 منٹ پہلے این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی
• 33 منٹ پہلے ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ جانے والی کراچی فٹبال ٹیم کو لوٹ لیا گیا
ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ جانے والی کراچی فٹبال ٹیم کو لوٹ لیا گیا
• 1 گھنٹے پہلے ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کردیا، آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنےکی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی
ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کردیا، آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنےکی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی
• 3 گھنٹے پہلے جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پرکئی بار جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز
جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پرکئی بار جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز
• 3 گھنٹے پہلے پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے
• 3 گھنٹے پہلے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا
• 6 گھنٹے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید
• 7 گھنٹے پہلے قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران کوگرفتارکرلیا گیا
