• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:58 صبح
  • پاکستان

ہیری پورٹر کا بدنام زمانہ ولن لارڈ وولڈیمورٹ طاقت حاصل کرنے اور خوف کے ذریعے اپنے مقاصد مسلط کرنے کے لیے مشہور ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کے بعد ایران کی جانب سے ایک طنزیہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کے خطاب کا موازنہ ہیری پوٹر سیریز کے مشہور ولن لارڈ وولڈیمورٹ سے کیا گیا۔

گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیتن یاہو کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’’ڈارک لارڈ‘‘ قرار دیا۔ پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا گیا کہ ڈارک لارڈ دنیا کو اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔‘

ایرانی سفارتخانے کی اس تشبیہ نے سوشل میڈیا پر فوری توجہ حاصل کی کیونکہ لارڈ وولڈیمورٹ جے کے رولنگ کی ہیری پوٹر کہانیوں کا مرکزی مخالف کردار ہے جو طاقت حاصل کرنے اور خوف کے ذریعے اپنے مقاصد مسلط کرنے کے لیے مشہور ہے۔

نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے مؤقف کا دفاع کیا اور خطے میں جاری تنازعات کے حوالے سے متعدد دعوے اور الزامات پیش کیے۔

ایران اور تل ابیب کے درمیان طویل عرصے سے جاری شدید سیاسی اور عسکری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔

تاہم اس مرتبہ ایرانی سفارتخانے نے روایتی سفارتی بیان کے بجائے ایک معروف فلمی کردار کا حوالہ دے کر نیتن یاہو کی تقریر پر طنز کیا، جس نے اس تبصرے کو مزید نمایاں بنا دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے