• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:38 صبح
  • پاکستان

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث توسیع کے منصوبے متاثر ہونے پر اوپیک پلس (OPEC+) نے تیل کی پیداواری صلاحیت کے جائزے کو مؤخر کر دیا ہے۔

معاملے سے واقف دو ذرائع نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے رکن ممالک کے لیے 2027 کے تیل کی پیداوار کے کوٹے کا تعین کرنے میں مددگار جائزے کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اس تاخیر کی وجہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں میں خلل پڑنا ہے، جس سے مستقبل کی پیداواری صلاحیت کے تخمینے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔

اوپیک پلس — جو ’پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم‘ (OPEC) اور اس کے ساتھ روس و دیگر اتحادی ممالک پر مشتمل ہے، نے 2027 کے کوٹے مقرر کرنے سے قبل تمام اراکین کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی تکمیل ستمبر 2026 کے آخر تک متوقع تھی۔

ذرائع کے مطابق مقررہ وقت گزر چکا ہے اور اب توقع ہے کہ اس جائزے کا عمل نومبر کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔

تیل پیدا کرنے والے گروپ ‘اوپیک’ (OPEC) نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

جون میں ہونے والے گروپ کے گزشتہ اجلاس میں اوپیک نے اس بات کی توثیق کی تھی کہ "تمام (رکن) ممالک کے لیے زیادہ سے زیادہ پائیدار پیداواری صلاحیت (MSC) کے جائزے کی تکمیل انتہائی اہم ہے، تاکہ اسے 2027 کی پیداواری بنیادوں (baselines) کے تعین کے لیے بطور حوالہ استعمال کیا جا سکے۔”

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے