• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

خیبر پختونخوا کی صورتحال، حکومت کے ساتھ مذاکرات سمیت دیگر پارلیمانی ایشوز زیر بحث آئیں گے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کی ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان کے گھر ملاقات کے لیے آج جائے گا۔ ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر شامل سات بجے پہنچے گا، اپوزیشن وفد مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورتحال، حکومت کے ساتھ مذاکرات سمیت دیگر پارلیمانی ایشوز زیر بحث آئیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے