• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:38 شام
  • پاکستان

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایم پی او کے تحت نظربندیاں، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی ممکنہ بندش غیر قانونی ہے

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست دائر کی گئی جبکہ جج نے مذکورہ درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی اور کیس مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس ارسال کر دیا۔

درخواست گزار شیخ امتیاز کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی قانونی جواز کے پورے صوبے میں پابندی لگانا غیر قانونی ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایم پی او کے تحت نظربندیاں، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی ممکنہ بندش کا اقدام غیر قانونی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تحریری آرڈرز، سیکیورٹی اسسمنٹ اور کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کرے اور حتمی فیصلے تک دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن فوری معطل کیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے کہا ہے کہ 5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے