آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
سوشل میڈیا انفلوئنسر انیکا ذوالفقار نے میزبان و اداکارہ نادیہ خان کو ’جج مینٹل آنٹی‘ کہہ دیا ہے۔
انیکا ذوالفقار ایک معروف ڈیجیٹل کریئیٹر و اداکارہ ہیں جنہوں نے نجی ٹی کے مقبول ڈرامے سے شہرت حاصل کی اور آج کل انیکا ایک اور ڈرامے میں اہم کردار میں موجود ہیں۔
انہیں منیب بٹ کے ساتھ ڈرامے میں بھی اداکاری پر سراہا گیا تھا۔
انیکا بے باک شخصیت ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں اب حال ہی میں انہوں نے نادیہ خان کو ججمنٹل آنٹی (دوسروں پر تنقید کرنے والی آنٹی) قرار دے دیا ہے۔
ان کا یہ ردعمل نادیہ خان کی جانب سے انیکا کی دوست اور ڈیزائنر پریشی عدنان سے پوچھے گئے ایک سوال کے بعد سامنے آیا۔ نادیہ نے پوچھا تھا کہ "کیا آپ کے والدین آپ کی جم کلیکشن (ورزش کے ملبوسات) کے ڈیزائنز سے مطمئن ہیں کیونکہ وہ کسی حد تک جسم کی نمائش کرنے والے ہیں؟”
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اس پر پریشی نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی حمایت حاصل رہی ہے۔
نادیہ خان کے اس سوال نے پریشی کی دوست انیکا کو برہم کر دیا جنہوں نے لکھا کہ پاپا کو کیسے منایا؟ غلط لڑکی سے پوچھ لیا، ہاہا، شاید شو کرنے سے پہلے مہمان کے بارے میں کچھ تحقیق کر لینی چاہیے۔ پریشی کے پاس بہت سے موضوعات پر پیش کرنے کے لیے بہترین خیالات اور بصیرت موجود ہے اور آپ یہاں ‘ججمنٹل آنٹی’ والے عامیانہ سوالات پوچھ رہی ہیں۔
انیکا نے مزید کہا کہ شاید ہمارے میزبان صرف روایتی دیسی مارننگ شو طرز کی نشریات کرنے کے عادی ہیں، وہ اس سے آگے سوچ ہی نہیں سکتے، میرا مشورہ ہے کہ آپ وہی کام کریں جس میں آپ ماہر ہیں کیونکہ دنیا آگے بڑھ چکی ہے اور آپ وہیں رکی ہوئی ہیں۔
