• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 11:47 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

بھارتی کامیڈین سنیل پال نے سلمان خان کے ’بگ باس‘ کو ’گٹر شو‘ قرار دے دیا ہے۔

سپر اسٹار سلمان خان حال ہی میں اس وقت شہ سرخیوں میں آئے جب انہوں نے وزن بڑھنے پر اداکاروں کا مذاق اڑانے (باڈی شیمنگ کرنے) والے ٹرولز کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا، یہ ردعمل کترینہ کیف کی حالیہ جھلک پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آیا تھا کیونکہ ان کا وزن بڑھ گیا تھا۔

اب کامیڈین سنیل پال نے سلمان خان کے اس سخت ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے خود اداکار کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور شو کو "گٹر” قرار دیا ہے۔

انہوں نے سلمان کی فلموں اور ان کی کمائی پر بھی سوال اٹھائے۔

ایک حالیہ تقریب میں سنیل پال نے ‘بگ باس 20’ کے حوالے سے سلمان خان کے اچانک غصے کے اظہار پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہم نے سلمان خان کو بنایا ہے، اس نے ہمیں نہیں بنایا، سلمان خان آج ہم سب کی وجہ سے یعنی ہندوستان کے عوام کی وجہ سے اسٹار ہیں اور یہ اس لیے ہے کیونکہ ہم نے ان کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں۔

یہ پڑھیں: کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سلمان خان سخت غصہ ہوگئے، ٹرولرز کو کرارا جواب

کامیڈین نے کہا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان سب لوگ سبق سیکھ لیں، آپ لوگوں کا وقت بہت اچھا گزر رہا ہے، ‘ہنومان آنش’ نے 500 کروڑ روپے کمائے جو صرف 2 کروڑ روپے میں بنی تھی جبکہ 500 کروڑ روپے کی فلم 50 کروڑ روپے بھی نہیں کما پا رہی ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اتنے بڑے اسٹار بن چکے ہیں کہ آپ نے کارپوریٹ سیکٹر اور انڈسٹری پر قبضہ کر لیا ہے اور چھوٹے لوگ فلمیں بنانے سے قاصر ہیں پھر بھی ‘ہنومان آنش’ اتنی کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔”

سنیل نے سلمان سے ‘بگ باس’ کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور اسے "گٹر شو” قرار دیا۔

سلمان خان نے ٹرولز سے کیا کہا تھا؟

سلمان خان ان انٹرنیٹ صارفین (نیٹیزنز) سے شدید ناراض تھے جو اداکاروں کے وزن اور عمر کی وجہ سے انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ ’ویک اینڈ کا وار‘ کے دوران انہوں نے کترینہ کیف کا نام لیے بغیر حمل کے بعد وزن بڑھنے پر ٹرول کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ حمل کے بعد ہر کسی کا وزن بڑھتا ہے جب وہ فلموں میں واپس آئیں گی تو دوبارہ اپنی پرانی فٹنس حاصل کر لیں گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے